کراچی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹرز پہلی مرتبہ آزادی سیریز کے سلسلے میں رواں ماہ لارڈز میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ پاکستانی الیون میں محمد یوسف ، فواد عالم ، بلاول بھٹی، اویس ضیا، محمد زاہد ، توفیق عمر، کامران اکمل، عامر سہیل، رانا نوید الحسن، فیصل اقبال ، عتیق الزماں اور ناصر جمشید شامل ہوں گے۔ پی سی اے انگلینڈ ماسٹرز الیون کیخلاف یہ میچ 30 جولائی کو لارڈز کے نرسری گراؤنڈپر طئے کیا گیا ہے جس میں سابق انگلش فاسٹ بولر ساجد محمود، پال نکسن، اینڈریو کیڈک، ڈین ہیڈلی اور دیگر معروف کھلاڑیوں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔