پاپولر فرنٹ پر بے بنیاد الزامات کی مذمت

وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ
کلبرگی 9جون:( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹرمحمد محسن ضلعی صدرپاپولر فرنٹ آ ف انڈیاگلبرگہ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں کرناٹک کا بینٹ کی جانب سے کئے گئے فیصلے جسمیں کئی جھوٹے ومن گھڑت مقدمات جو اقلیت و کسان مخالف تھے ایسے مقدمات کو واپس لیا گیا جوپچھلی بی جے پی گورنمنٹ میں اقلیتوں اور کئی سماجی کارکنوں اور کسانوں پر مقدمات درج کئے گئے تھے ان مقدمات کو واپس لینے کاکانگریس گورنمنٹ نے اپنے انتخابی منشورمیں مقدمات کے واپس لینے کا وعدہ کیا تھاجس پر اس نے عمل کیا ہے کئی ایک کسانوں ، دلتووں ،ہندوں کے مقدمات کو بھی واپس لیا گیا ہے۔ پچھلی بی جے پی گورنمنٹ نے کئی ایک سنگھ پریوار کے کریمنل کیسس کو واپس لیا تھا ۔اب کانگریس گورنمنٹ کے مقدمات واپس لینے پر اسکے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیمیں وہ ہیں جو بابائے قوم گاندھی جی کے قاتل کو ملک کا ہیرو بتانے والے ،بیجاپو ر کے تعلقہ سندھگی میںپاکستا ن کا پرچم لہرانے والے ملک کے سیکولرزم کو ڈھاکربابری مسجد کو شہید کرنے والے عیسایوں اور انکے مذہبی مقامات پر حملے کرنے والے اور کئی ایک فسادات میں اقلیتوں دلتوں کو قتل کرنے والے اور انکی معاش کو برباد کرنے والے سنگھ پریوار کی تنظیمیںو شو ہندوپریشد وبجرنگ دل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے پراحتجاج کر رہی ہے جو ایک ڈھونگ ہے اور پاپولرفرنٹ آ ف انڈیا پر کئی بے بنیاد الزمات لگارہی ہے جسکی کوئی بنیاد نہیں ہے جیسے ملک مخالف تنظیموںسے تعلقات اورملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی بات کرر ہی ہیں ۔جو بے بنیاد ہے اور تنظیم کے خلاف غلط تشہیر ہے جسکی پاپولر فرنٹ آف انڈیا سخت مذمت کرتی ہے۔اور سنگھ پریوار وشو ہندو پریشداور بجرنگ دل سے چیلنج کرتی ہے کہ ان الزمات کو ثابت کر کے دکھانا ہوگا ورنہ سنگھ پریواراور اس کی تنظیموں کے خلاف قانونی کار وائی کی جائے گی۔