میدک۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاپنا پیٹ منڈل پریشد کی جنرل باڈی کا ایک اجلاس صدر نشین منڈل پریشد کی صدارت میں 5اکٹوبر کو منعقد ہوگا۔ ایم پی ڈی او جتیندر راؤ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے اجلاس میں منڈل پاپنا پیٹ سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیداروں اور عوامی منتخب نمائندوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔