جیولریز کے چھ یونٹس کے خلاف مقدمات کا اندراج
حیدرآباد ۔ /4 جولائی (سیاست نیوز) نارتھ زون پولیس نے سکندرآباد کے مصروف ترین تجارتی علاقے پارٹ مارکٹ میں کارڈن سرچ آپریشن کرتے ہوئے طلائی زیورات پگھلانے والے کارخانوں کی تلاشی لی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی پی سمتی کے زیرنگرانی 240 پولیس عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے سکندرآباد پارٹ مارکٹ میں موجود جیولری شاپس کی تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی شہریان کی جانب سے مسلسل شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ جیولری شاپس کے زیورات پگھلانے کیلئے استعمال کئے جانے والے کیمیکلس صحت کیلئے مضر ثابت ہورہے ہیں ۔ ان شکایتوں کے پیش نظر پولیس نے علاقے میں کارڈن سرچ کرتے ہوئے تمام جیولری شاپس کی تلاشی لی اور جیولری کے علاوہ سونے کے بسکٹس اور دیگر طلائی زیورات کا معائنہ کیا ۔ کارڈن سرچ کے دوران پولیس نے یہ پتہ لگایا کہ کئی جیولری شاپس جی ایچ ایم سی کے ٹریڈ لائسنس کے بغیر دوکانات چلارہے تھے ۔ پولیس نے طلائی زیورات پگھلانے والے 6 یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔