پانی کے سمپ میں گر کر چار سالہ لڑکا فوت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ جس میں چار سالہ لڑکا کے ریتویک پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔ ریتویک سرینواس نگر جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن شیوا کمار کا بیٹا تھا لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا اور اس پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔ جو پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے معاملہ کی کارروائی انجام دی اور مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔