پانی کے سمپ میں گرنے پر کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) سید علی چبوترا کے علاقہ شبلی ہلز میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں گیارہ سالہ کمسن لڑکی پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگئی ۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترا مسٹر رویندر نے بتایا کہ گیارہ سالہ مسکان بیگم جو شبلی ہلز علاقہ کے ساکن تقی الدین کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ذہنی معذور تھی ، کل شام تقریباً 7 تا 8 بجے کے درمیان لڑکی مکان کے روبرو موجود پانی کے سمپ سے پانی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگئی ۔ اس دوران مکان میں کوئی موجود نہیں تھا اور فوری طور پر لڑکی کو کسی نے نہیں دیکھا ۔ اس لڑکی کی والدہ رضیہ بیگم ٹیلرنگ کرتے ہوئے اپنی بچوں کی پرورش کرتی ہیں ۔ ٹپہ چبوترا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

میڑپلی میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق خرابی صحت سے پریشان 40 سالہ شلیجہ نے پانی کے سمپ میں چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ خاتون بوڈاپل علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی جو خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ گذشتہ چند عرصہ سے اس کا علاج جاری تھا ۔ تاہم صحت میں بہتری پیدا نہ ہونے کے سبب اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ میڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔