پانی کے سمپ سے نعش برآمد

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی پولیس نے ایک پانی کے سمپ سے نعش برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس نعش کی شناخت 25 سالہ ٹی وجئے کی حیثیت سے کرلی ہے جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ وہ کل پانی کے سمپ میں گر گیا تھا تاہم وہ خود گر گیا یا پھر کسی نے اسے ڈھکیل دیا پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔