یلاریڈی /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ کناپور تانڈا میں زیر تعمیر مشن بھاگیرتا پانی کی ٹانکی کی سیڑھیاں منہدم ہونے سے 35 سالہ مزدور کونڈایا ہلاک ہوگیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر سکھیندر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق اونگول ضلع سے تعلق رکھنے و الے کونڈایا کچھ عرصہ سے منڈل میں مزدوری اور میستری کا کام کر رہا تھا ۔ کناپور تانڈا میں تعمیر کی جارہی مشن بھاگیرتا پانی کی ٹانکی اوپر تک کیلئے سیڑھیاں تعمیر کئے گئے جس پر ٹھہر کر کام کر رہا تھا کہ سیڑھیاں منہدم ہونے سے کونڈیا مزدور اوپر سے نیچے گر پڑا اور مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ تانڈا کی عوام کا الزام ہے کہ متعلقہ گتہ دار ناقص میٹریل کا استعمال کرنے سے ہی یہ سیڑھیاں منہدم ہوئیں ہیں ۔ متوفی کے خاندان کو امداد دینے کا ڈیمانڈ کیا ۔