پانی کی بچت آج کی سخت ضرورت : ہریش راؤ

سدی پیٹ میں پانی کے 6ٹینکس فوری تعمیر کرنے عہدیداروں کو ہدایت ‘ جائزہ اجلاس سے خطاب

سدی پیٹ ۔ 10؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پینے کا پانی ضائع نہ کریں اور پانی کی قدرکریں تاکہ ہر شخص کو پانی فراہم ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ہریش راو نے سدی پیٹ میں آر ڈبلیو ایس اور بلدیہ ملازمین کے ساتھ منعقدہ خصوصی جائزہ اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک و برابر پانی ملے ۔ پانی کے بچت آج کی سخت ضرورت ہے ۔ اور صاف شفاف پانی فراہم کرنا ذمہ داری بھی ہے ۔انہوں نے سدی پیٹ میں 100 روپئے میں نل کنکشن فراہم کرنے کے لئے کہا اور شہر میں 6پانی کے ٹینکس کو فوری طور پرتعمیر کرنے کے لئے عہدیداروں سے کہا ۔ اور گاوں ‘ گرام پنجایت میں پینے کے پانی پر اسپیشل ڈرائیو پروگرام انعقاد کرنے کی ہدایت دی ۔ ہریش راؤ کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں صدرنشین بلدیہ نرسوآر ڈبلیو ایس ای ای سرینواس چاری اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر دن فی شخص کو 20 لیٹر پانی فراہم کریں جبکہ سدی پیٹ میں 250 لیٹر پانی فی شخص کو دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سدی پیٹ بلدیہ کی جانب سے 14.5 لاکھ لیٹر ایم ایل ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہیں آر ڈبلیو ایس کی جانب سے 4.5 لاکھ ایم ایل ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ جملہ 21 لاکھ ملین لیٹر پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ فاضل پانی کو روکنے کے لئے اقدامات لینے کے لئے عہدیداروں سے کہا ۔ سابق وزیر ہریش راؤ نے بعدازاں سدی پیٹ رنگانائیک ساگر پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پراجکٹ کا کام تاریخ میں رقم طراز ہوگا ۔ انہوں نے کالیشورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں پر مقامی افراد سے تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ماہ اپریل کے اختتام 4 پمپ ہاوز کے تعمیری کاموں کو مکمل کرنے پر زور دیا ان کے ہمراہ سدی پیٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیرمین رویندر ریڈی ‘ ٹی آر ایس قائدین اور عہدیدار موجود تھے ۔