پانی اور برقی توانائی کی بچت کی کوششوں پر قطری وزیر کا زور

دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے وزیر برقی توانائی و صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح الصدا نے کل کہا کہ قطر پائیدار آبی وسائل کی فراہمی کے اقدامات اور سرگرمیوں کا پابند ہے۔ قطر 22 مارچ 2014ء کو عالمی برادری کے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔ جبکہ تایخی دن عالمی یوم آب دنیا بھر میں منایا جائے گا۔ عالمی یوم آب 2014ء کرۂ عرض پر زندگی کے تسلسل کے لئے پانی کی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔ اس موقع پر خلیجی تعاون کونسل تحفظاتی ہفتہ اور عالمی یوم آب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی اہمیت کے پیش نظر قطر جنرل الیکٹرسٹی اینڈ واٹر کارپوریشن کہراما نے ایک قومی پروگرام پانی اور برقی توانائی کے تحفظ کے لئے شروع کیا ہے جسے ’’ترشید‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد فی کس پانی اور برقی توانائی کے خرچ کا ایک نشانہ مقرر کرنا ہے۔

قطر میں علی الترتیب 35 فیصد اور 20 فیصد کا نشانہ 2017ء تک کے لئے مقرر کیا گیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں پانی اور برقی توانائی کے خرچ کے اعتبار سے قطر سرفہرست ہے۔ ترشید کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں برقی توانائی اور پانی کی حفاظت کے سلسلہ میں 2013ء میں عظیم پیشرفت دیکھی گئی۔ فی کس برقی توانائی کا خرچ 10 فیصد اور پانی کا 6 فیصد کم ہوا۔الصدا نے کہا کہ قطر ایک ایسی پالیسی پر عمل کررہا ہے جس کے تحت قدرتی وسائل انتظامیہ حکمت عملی سے اعظم ترین استفادہ کیا جاسکے گا۔ یہ لائحہ عمل پراجکٹ کی پائیدار اور آئندہ نسلوں کے لئے وسائل کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ وسائل کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جو برقی توانائی کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے ضائع ہونے کو روکتی ہے۔ پانی کے کفایت شعاری سے استعمال کا آدی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچت آئندہ نسلوں کے لئے ہماری سرمایہ کاری ثابت ہوگا۔ عالمی یوم آب خلیجی تعاون کونسل تحفظاتی ہفتہ کے ساتھ 22 مارچ کو شروع ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگا۔