راجمندری؍ کاکیناڈا۔/22جنوری، ( پی ٹی آئی)مختلف اسکولوں کی پانچ کمسن طالبات جوگمشدہ بتائی گئی تھیں بالآخر آج ضلع مشرقی گوداوری کے کاکیناڈا ٹاؤن میں واقع ایک لاج سے برآمد ہوئیں۔ پتہ چلا کہ تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کیلئے ماں باپ کے مسلسل اصرار پر وہ گھر سے فرارہوگئی تھیں۔11تا14سال کی درمیانی عمرکی پانچ لڑکیاں گذشتہ روز اپنے اپنے اسکول گئی تھیں لیکن گھر واپس نہیں ہوئیں۔جس کے بعد پولیس نے گمشدہ لڑکیوں کا پتہ چلانے کیلئے وجئے واڑہ،حیدرآباد، کاکیناڈا، وشاکھاپٹنم اور ریاست کے دیگر مقامات کو اپنی ٹیمیں روانہ کیا تھا۔ راجمندری ( اربن ) سپرنٹنڈنٹ پولیس روی کمار موتی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ یہ تمام پانچ لڑکیاں آج شام کاکیناڈا کے ایک لاج میں پائی گئیں
جنہیں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ روی کمار موتی نے کہا کہ یہ لڑکیاں اپنے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے بہانے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔ ان کے والدین تعلیم میں ناقص مظاہرہ پر اکثر اپنی لڑکیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 14سالہ عمر کی تین لڑکیوں کی شناخت سشام ساہنی، ریشما نائیڈو اور سدو جاسمینی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو آٹھویں جماعت کی طالبات بتائی گئی ہیں۔ ایک اور 14سالہ لڑکی سوبھاگیہ لکشمی گوتمی اسکول میں زیر تعلیم ہے جبکہ ایک گیارہ سالہ لڑکی اشریتا راجمندری کے دیویا اسکول کی چھٹویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان لڑکیوں نے لاج کے مالک سے یہ جھوٹ کہا کہ وہ یہاں پر جاری ضلع
اسپورٹس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کیلئے پہنچی ہیں۔
ریل گاڑی نے بکریوں کو روند دیا
چیتہ پور۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) کل رات تقریباً ڈھائی بجے ایک ٹرین حادثہ میں ریلوے ٹریک کے قریب ٹھہری بکریوں کو جو گاڑی کی آواز سے بے قابو ہوگئیں اور ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئیں اور تقریباً پچاس سے زاید بکریاں فوت ہوگئیں۔ صبح ہونے کے بعد بکریوں کے مالک نے واڑی جنکشن پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا اور کرویا سماج کے تعلقہ صدر جومنا پجاری اور سکریٹری ملیکارجن پجاری نے بکریوں کے مالک کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔