پانچ رکنی عادی رہزنوں کی ٹولی گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے پانچ رکنی عادی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر کے اشوک چکرورتی نے کہا کہ محمد شہباز خاں، فیروز خاں ، محمد تنویر ، محمد حفیظ الدین اور محمد فیصل عادی رہزن ہے اور 11 سے زائد رہزنی اور جبراً وصولی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹولی کی آرام گھر چوراہے کے قریب موجودگی کی اطلاع پر راجندر پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔