پانچویں منزل سے گرنے پر موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 42 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے چوکیدار مادھاپور سوسائٹی میں رہتا تھا، جس کا آبائی مقام مغربی گوداوری بتایا گیا ہے۔ وہ پانچویں منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر گر کرشدید زخمی ہوگیا تھا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔