پامور و پنچایت آفس میں سکریٹری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل اے سی بی کے بموجب پامورو پنچایت آفس میں سری داسری کیرتی راجو ، پنچایت سکریٹری ، پیداپلی ویلیج ، ضلع کرشنا کو اے سی بی کے عہدیداروں نے سری این ابراہم سے ہاؤرٹیکس رجسٹر میں نام کی تبدیلی کے لیے 3 ہزار روپئے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ کیمیکل ٹسٹ میں مثبت نتائج برآمد ہونے پر ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا اور اے سی بی کورٹ ، وجئے واڑہ میں پیش کیا گیا ۔۔