حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) موٹر سائیکلس سونا ، دیگر قیمتی سامان کا سرقہ ہو یا پھر رہزنی کی وارداتیں ان واقعات کو حل کرنا پولیس کیلئے تھوڑا مشکل ہوتا ہے ۔ لیکن پولیس ایل بی نگر نے تین ایسے سارقوں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ایک پالتو کتے کا سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے سارقوں کی گرفتاری کے علاوہ کتا کو بھی صحیح سلامت برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل یہ واردات راک ہلز کالونی ایل بی نگر میں پیش آئی تھی ۔ پولیس نے سارقوں کے قبضہ سے اس کار کو بھی ضبط کرلیا۔ سب انسپکٹر ایل بی نگر مسٹر ایوناش نے بتایا کہ 26 سالہ فالگو طالب علم ساکن الکاپوری 23 سالہ ارون کرن طالب علم سرور نگر اور 25 سالہ دھونی مغربی ٹیلی کالر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کار کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کا کوئی جرمانہ ریکارڈ نہیں ہے تاہم پولیس نے کتا چرانے کی اصل وجہ کو نہیں بتایا اور اس وجہ کو راز میں رکھی ہوئی ہے ۔