پالتو جانور فرار ہونے پر دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) پالتو جانور فرار ہونے پر دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ اڈہ گٹہ میں پیش آیا ۔ جہاں 15 سالہ شرن جیوتی عرف سویٹی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق لڑکی کافی سنجیدہ مزاج کی تھی ۔ 17 فروری کو اس کا پالتو جانور فرار ہوگیا ۔ سویٹی نے ایک مینڈہ پالا تھا اور اس لڑکی کو اپنے پالتو جانور سے کافی لگاؤ ہوگیا تھا ۔ سویٹی اڈہ گٹہ علاقہ کے ساکن راما سوامی کی بیٹی تھی جو 10 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ ہر چھوٹی و ناپسندیدہ بات پر اکثر سویٹی برہم ہوجایا کرتی تھی ۔ اس کے سنجیدہ مزاج کو دیکھ کر گھر والے احتیاط سے کام لیا کرتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔