پاسوان اور مودی کی ایک شہ نشین سے نتیش پر تنقید

مظفر پور 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) رام ویلاس پاسوان اور نریندر مودی نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے کیونکہ مسلم ووٹوں کی خاطر حکومت سخت کارروائی سے قاصر ہے۔ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایل جے پی پاسوان اور نریندر مودی نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی (جے ڈی یو)کے دو سر ہیں ایکملک کے مسائل کا حل تلاش کرتا ہیں اور دوسرا مودی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے ۔ پاسوان کی ستائش کریت ہوئے مودی نے کہا کہ وہ شخصی ملاقاتوں میں بھی خوش اخلاق تھے۔

ان کے ساتھ نظریاتی اخلافات کے باوجود تصویر کشی کروانے سے انہوں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ وہ بالواسطہ طور پر نتیش کمار پر تنقید کررہے تھے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر بہار منافق ہیں۔ بند کمرے میں خلوص سے ملاقات کرتے ہیں ،مصافحہ کرتے ہیں لیکن برسر عام ایسا کرنے سے خوف کھاتے ہیں عوام غلطیاں معاف کردیتے ہیں منافقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک سیاست میں ملوث افراد نظریات نہیں سمجھ سکتے ۔ایسے لوگوں سے ہم جتنی جلد چھٹکارہ حاصل کرلیں اتنا ہی بہتر ہوگا