پارکنگ گاڑیوں سے بیاٹریاں سرقہ کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) پارک کی ہوئی گاڑیوں کی بیاٹریوں کا سرقہ کرنے والے ایک شخص کومیلاردیوپلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اے سی پی راجندر نگر مسٹر اشوک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 19 سالہ را جن سنگھ جو پیشہ سے ڈرائیور تھا کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق رانچی سے بتایا گیا ہے۔ اس نے ایک لاری ایک ڈی سی ایم اور دو آٹوز سے بیاٹریوں کا سرقہ کیا تھا۔ کاٹے دھن درگاہ آرام گھر چوراہا، بابل ریڈی نگر اور برنداون کالونی میں اس نے واردات انجام دی تھی۔ پولیس نے اس ملزم کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔