پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کا جمعرات سے آغاز

نئی دہلی ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے 26 نومبر سے شروع ہونے والے سرمائی سیشن سے قبل بی جے پی کی زیرقیادت حکمراں این ڈی اے نے اپنی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے چہارشنبہ کو اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی عاملہ کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ توقع ہیکہ کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن جماعتیں ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے بشمول کئی مسائل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائیں گی۔ بہار اسمبلی انتخابات میں جے ڈی (یو)، آر جے ڈی اور کانگریس پر مشتمل عظیم سیکولر اتحاد کی شاندار کامیابی اپوزیشن کو ایک نئی قوت بحشی ہے، جس کے نتیجہ میں بی جے پی کے حوصلے پست ہوسکتے ہیں۔ لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن بھی چہارشنبہ کی شام کل جماعتی اجلاس طلب کی ہیں۔