پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں وقف بل کی منظوری یقینی

ناجائز قبضوں کو برخاست کرنے کیلئے سخت قانون ضروری : نجمہ ہپت اللہ
نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیراقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں وقف اراضی بل کو منظور کرلیا جائے گا۔ یہ قانون وقف اراضیات پر سے ناجائز قبضوں کو برخاست کرنے کیلئے ہے۔ اس قانون کی مدد سے وقف جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے گا اور ان جائیدادوں کا استعمال کرتے ہوئے پسماندہ مسلمانوں کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے نئے شروع کردہ ’’نئی روشنی‘‘ پروگرام کے آن لائن مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے بات چیت کی اور کہاکہ پارلیمانی سیشن میں اب یقین ہیکہ اس بل کو منظور کرلیا جائے گا تاہم انہوں نے پارلیمانی پینل کی سفارشات پر تبصرہ سے انکار کیا۔