پارلیمنٹ سشن سے قبل حکومت کے خلاف کتابچہ ‘ کانگریس

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کے طور پر کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف ایک کتابچہ جاری کرنے کوشاں ہے جس میں حکومت کو موقف بدلنے میں ماہر قرار دیا جائیگا ۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے عوام سے وعدوں اور اقتدار کے بعد سے اس کے اقدامات میں تضاد کی تفصیلات کو ایک کتابچہ کی شکل میں جاری کیا جائیگا ۔ کالے دھن اور قومی سلامتی کے مسئلہ پر کانگریس مسلسل مودی کو اپنے موقف میں تبدیلی پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے ۔ کانگریس پارٹی حکومت کے 100 دن کی تکمیل پر بھی ایک کتابچہ جاری کرچکی تھی جس میں کہا گیا تھا مودی نے جھوٹے خواب فروخت کرکے ووٹ حاصل کئے تھے ۔