پارلیمنٹ تحلیل اور ازسر نو انتخابات کروائے جائیں‘ وزیراعظم کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی للکار

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج وزیراعظم نریندرمودی کو للکارتے ہوئے کہاکہ کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر عوام کی رائے معلوم کرنے کے لئے ازسر نو انتخابات منعقد کروائیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ کہ اگر آپہ واقعی دیانتدار ہیں اور حقیقت پسند سروے کے خواہشمند ہیں اور سیاسی داؤ پیچ جانتے ہیں تو فی الفور پارلیمنٹ تحلیل کرکے ازسر نو انتخابات منعقد کرائیں۔

مایاوتی کا یہ ریمارک ایسے وقت آیاہے جبکہ ایک دن قبل وزیراعظم کے دفتر ( پی ایم او) نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ 5لاکھ میں99فیصد افراد جنہوں نے نریندر مودی ایپ پرسروے میں حصہ لیاہے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کی حمایت کی ہے جبکہ نوٹوں کی منسوخی کا مسئلہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے روز اول سے ہی چھایا ہوا ہے۔

ایوان ہنگامہ آرائی کے لئے بی جے پی کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہاکہ تمام اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم حاضر رہیں