دوسرے ہفتہ میں شروع ہوگا
نئی دہلی۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا جولائی کے دوسرے ہفتہ میں آغاز متوقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 جولائی کو مرکزی بجٹ 2014-15ء پیش کیا جائے گا۔ پارلیمانی اُمور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بجٹ سیشن کو جولائی کے دوسرے ہفتہ میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے، تاہم کابینہ کی جانب سے تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سرکاری حلقوں میں اس سیشن کی تاریخ 7 جولائی بتائی گئی ہے۔