پارلیمانی حلقہ میدک کے ضمنی انتخابات

سنگاریڈی 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پارلیمانی حلقہ میدک سے کے چندر شیکھر راو اپنی نشست سے مستعفی ہوجانے کے بعد دوبارہ ضمنی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے 20 تا 27 اگست پرچہ نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے اور 28 اگست پرچہ نامزدگی کی تنقیح ہوگی ۔ 13 ستمبر رائے دہی ہوگی ۔ پارلیمانی حلقہ میدک 7 اسمبلی حلقہ جات پر مشتمل ہے ٹی آر ایس پارٹی دوبارہ کامیابی کیلئے طاقتور امیدوار انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے ۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو اپنے دورہ سنگا پور سے واپس ہونے کے بعد امیدوار کا اعلان کریں گے فی الحال کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ٹی آر ایس پارٹی ٹکٹ کیلئے پربھاکر ریڈی،پروین ریڈی ،آر ستیہ نارائنا سابق ایم ایل سی ،دیوی پرساد صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک اور ایم ہنمنت راو کوشاں ہیں جبکہ کانگریس پارٹی سے سروے ستیہ نارائنا سابق مرکزی وزیر ،دامودر راج نرسمہا سابقہ نائب وزیر اعلی ،سنیتا لکشما ریڈی سابق وزیر ،جئے پرکاش ریڈی سابقہ گورنمنٹ وہپ اور محمد فاروق حسین ایم ایل سی پارلیمانی حلقہ میدک کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں جبکہ شیخ عبدالغنی سکریٹری نے ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں ایک مسلم قائد کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ پارلیمانی حلقہ میدک میں مسلم رائے دہندوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ شیخ عبدالغنی نے پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی کی جانب سے اس مرتبہ ضمنی انتخابات میں پارلیمانی حلقہ میدک سے اپنے امیدوار کو کامیابی بنانے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے نریندر ناتھ ،جی کشن ریڈی ،بدم بالریڈی اور ناگم جناردھن ریڈی امکانی بی جے پی امیدوار ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی قومی صدر امیت شاہ اپنے دو روزہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر پارلیمانی حلقہ میدک سے پارٹی امیداور کی کامیابی کیلئے سینئر قائدین سے مشاورت کی گئی اس خصوص میں تلگودیشم قائدین سے بی جے پی مفاہمت پر اور ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار کو شکست سے دوچار کرنے پر غور و خوص کیا گیا فی الحال تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین میں پارلیمانی حلقہ میدک کے ضمنی انتخابات کے چرچے زور و شور سے جاری ہیں۔