پارلیمانی حلقہ میدک سے کے سی آر کا پرچہ نامزدگی داخل

سنگاریڈی۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے بذریعہ ہیلی کاپٹر صبح 11بجے سنگاریڈی مہیلا پرانگنم کے قریب واقع گراؤنڈ پہنچے جہاں پر ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کے علاوہ محبان تلنگانہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جہاں سے وہ بذریعہ کار جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر میدک سمیتا سبھروال کے اجلاس پر حلقہ پارلیمان میدک کے ٹی آر ایس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے محمد جلیل الدین سابق وائس چیرمین بلدیہ سنگاریڈی ، ستیہ نارائنا صدر ضلع ٹی آر ایس اور لکشمی مہیلا قائد ٹی آر ایس نے بھی تین سیٹ پرچہ نامزدگی داخل کئے۔

تین اساتذہ معطل
یادگیر۔/9اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر یادگیر مسٹر ایف آر جمعدار نے انتخابی ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات وصول نہ کرنے پر تین ملازمین کی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ اے اووا ایس اکلی ساکن مدنوربی گورنمینٹ ہائی اسکول، شوراپورتعلقہ، اے بی سجن ہاگر رٹگی گورنمینٹ ہائی اسکول و ملماں گورنمنٹ ماڈل ہائیر پرائیمری اسکول کو الیکشن ڈیوٹی سے غفلت برتنے کے الزام میں خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔