پارلر سنٹر میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوٹی پارلر کی آڑ میں مساج سنٹر اور قحبہ گری کا کاروبار کرنے والے ایک ریاکٹ کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے بے نقاب کردیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کرشنا نگر میں چلائے جارہے ڈائمنڈ فیملی سیلون پر دھاوا کیا اور اس کے آرگنائزر اور ذمہ دار 28 سالہ میں شراون اور 22 سالہ خاتون ملہوترا کو حراست میں لے لیا ۔شراون نے ایک ویب سائیٹ پر ان لڑکیوں کی تصاویر لوڈ کرتے ہوئے رابطہ کیلئے نمبر رکھا تھا اور ہائی فائی انداز میں مساج کی پیشکش کی تھی ۔ یہ شخص گراہک کی جانب سے پسند کردہ لڑکیوں کو گراہک کے مقام تک لے جایا کرتا تھا ۔ جنہیں بیوٹیشن اور مساج کے نام پر جسم فروشی کرواتا تھا ۔ لڑکیوں سے مساج کے خواہشمند گراہک سے یہ شخص رازداری میں ملاقات کرتا تھا ۔ ایس او ٹی رچہ کنڈہ کے مطابق بیوٹیشن لڑکیوں کو کام کیلئے یہ خود پسند کرتا اور زائد قیمت کا سودہ کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق بیرون ریاست کی لڑکیوں سے کاروبار کرتا تھا اور ان سے جسم فروشی کرواتا تھا ۔