ٹی 20 کے ماہر کھلاڑی مل کر ویسٹ انڈیز کو جتوائیں : امبروز

ملبرن ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بعض نہایت خطرناک T20 کرکٹرز کی اپنی صفوں میں موجودگی کو دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ کرٹلی امبروز کا احساس ہے کہ اُن کی ٹیم ہندوستان میں آنے والا ورلڈ T20 ٹائٹل جیت سکتا ہے بشرطیکہ اس فارمٹ کے ماہر کھلاڑی مل کر اچھا کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز نے 2012ء میں یہ ٹورنمنٹ جیتا تھا۔ اُن کے پاس متعدد حرکیاتی کھلاڑی موجود ہیں جو دنیا بھر کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹس میں باقاعدگی سے اچھا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں اور امبروز نے کہا کہ وہ سب مل کر اچھا کھیلیں تو 8 مارچ کو شروع ہونے والا ورلڈ T20 ٹورنمنٹ جیتے سکتے ہیں۔ امبروز کے حوالے سے ’کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو‘ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا جائزہ لیجئے، نصف ٹیم کی دنیا بھر میں مختلف T20 لیگ ایونٹس کیلئے زبردست مانگ ہے۔ لہذا آپ مختلف لیگ میں مختلف کھلاڑی دیکھیں گے لیکن ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑی یکجا ہوں گے، اس لئے ہمیں یہ T20 ٹائٹل جیتنے کا اچھا موقع ہے۔ امبروز کا نکتہ دنیا کی مختلف لیگ ایونٹس میں اینڈرے رسل، سامیول بدری، کرس گیل اور ڈوین براوو و دیگر کھلاڑیوں کے نمایاں مظاہروں سے اجاگر ہوتا ہے۔