ٹی یو ڈبلیو جے کی ریاستی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل

نارائن پیٹ 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بھیم سین راؤ نیشنل ایگزیکٹیو جنرل باڈی ممبر انڈین جرنلسٹس یونین آف انڈیا نے نارائن پیٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی پہلی ریاستی کانفرنس میں تمام صحافیوں سے شرکت کی اپیل کی جو 19 اپریل کو حیدرآباد کے تلگو للت کلا تھورانم ہال تلگو یونیورسٹی نامپلی میں صبح 10 بجے تا شام 5 بجے منعقد ہونے جارہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس اجلاس کی صدارت ریاستی صدر ٹی یو ڈبلیو جے مسٹر این شیکھر کریں گے۔ جبکہ چیف منسٹر تلنگانہ و ڈپٹی چیف منسٹر کے علاوہ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، ریاستی وزراء اور تمام سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین شرکت کریں گے۔ جس میں صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے لئے نمائندگیاں مرکزی و ریاستی وزراء کو پیش کی جائیں گی۔ اُنھوں نے ریاست تلنگانہ کے تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی صحافیوں سے بڑے پیمانہ پر شرکت کرتے ہوئے اس پہلی ریاستی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔