ٹی ہریش راؤکیلئے سدی پیٹ عوام کی نیک تمنائیں

سدی پیٹ۔/14 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے ایک اہم قائد مسٹر ٹی ہریش راؤ کارگزار وزیر آبپاشی تلنگانہ نے آج ریٹرننگ آفیسر سدی پیٹ سے رجوع ہوکر اسمبلی حلقہ سدی پیٹ سے انتخابی مقابلہ کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ قبل ازیں وہ نکنور منڈل سدی پیٹ ضلع کے موضع کونائے پلی میں واقع مندر وینکٹیشورا سوامی مندر میں 12:05 بجے وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہمراہ پوجا کی اور سدی پیٹ میں حضرت جان اللہ شاہ قادری درگاہ پر اقلیتی قائدین کے ہمراہ گلہائے عقیدت پیش کیا۔ پھر کرسچن چرچ میں حاضری دی۔اپنی رہائش گاہ سے نکلتے وقت ایک کثیر مجمع سے ملاقات کی آر ڈی او آفس کے پاس موجود کثیر تعداد نے ان کا ہاتھ اٹھاکر خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جن میں مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ ادخال پرچہ نامزدگی کے موقع پر مسٹر فاروق حسین ایم ایل سی ، بال کشن راؤ ( کاکا ) ناگی ریڈی موجود تھے۔