ٹی وی آرٹسٹ کی خودکشی

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) بالا نگر کے علاقہ میں ایک ٹی وی آرٹسٹ نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ دپتی عرف راما لکشمی نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مغربی گوداوری کے ضلع تنکو سے اس آرٹسٹ کا تعلق تھا جو یہاں شہر کے علاقہ فتح نگر میں ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13فبروری کی رات اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ اس آرٹسٹ نے اپنی خودکشی کی تصاویر کو آئی پیڈ میں لوڈ کیا تھا جس کو پولیس نے ضبط کرلیا۔ دپتی نے ادھارم، انہوانم و دیگر ٹی وی سیریلس میں کام کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دپتی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ جبکہ اس کے اپارٹمنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی خودکشی نوٹ دستیاب نہیں ہوا۔ مقامی ذرائع سے بھی کوئی اطلاعات فراہم نہ ہوسکیں۔