حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اپولو ہاسپٹلس حیدرآباد اور دی یونین (انٹرنیشنل یونین اگینسٹ ٹیوبرکلوسیس اینڈ لنگ ڈسیز ) نے ٹیوبر کلوسیس ( ٹی بی ) انٹرونیشن پروگرام متعارف کیا جو کہ ایڈمنسٹریشن آف ڈرگس کے تعلق سے مریضوں کو اور اس کے ساتھ اتھارٹیز کو کیسیس کی یاد دہانی روانہ کرے گا ۔ اس انٹر ونیشنل پروگرام کو متعارف کرنے کے موقع پر ہاسپٹل کے عہدیداروں نے کہا کہ 22 لاکھ تازہ معاملات ، کے منجملہ 50 فیصد ٹی بی کے علاج کے لیے خانگی شعبہ کو ترجیح دیتے ہیں ۔ مریضوں کو ایس ایم ایس ، وائس کالس اور کونسلنگ کے ذریعہ یاد دہانی کی جائے گی ۔ اگرچہ وہ ٹی بی کی مصرحہ دوائیں لینا چھوڑ دیں ۔ ڈاکٹرس نے کہا ایک خصوصی سافٹ ویر کو فروغ دیا گیا ہے جو خود کار طور پر ٹی بی کے اعلامیہ کے لیے مریضوں کی معلوم کو اپ لوڈ کرے گا ۔ ڈاکٹر سیشانریڈی جوائنٹ ایم ڈی اپولو ہاسپٹل اور سنگیتا ریڈی نے پروگرام کو متعارف کیا ۔۔