ٹی ایم سی ’ ورلڈ کپ ڈرا ‘ راج شیکھر کو ڈاٹسن کار کا انعام

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( راست ) : تروملا میوزک سنٹر ( ٹی ایم سی ) نے 7 فروری تا 5 اپریل آئی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر ریاست تلنگانہ میں واقع اپنے تمام ٹی ایم سی شورومس پر 1000 روپئے یا اس سے زآئد کی خریدی پر 3,31,936 روپئے مالیتی ڈاٹسن گو کار اور دیگر انعامات کا اعلان کرتے ہوئے ان گاہکوں کو کوپن فراہم کیا تھا ۔ ریجنل مینجر ایل جی مسٹر رجنیش شرما نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سی ایم ڈی ، ٹی ایم سی شریمتی امرناتھ ننگنوری اور چیرمین مسٹر چندر شیکھر ننگنوری کی موجودگی میں 6 اپریل پیر کو قرعہ اندازی کی ۔ جس میں کوپن نمرب 34107 کا حامل مسٹر پی ایس راج شیکھر راؤ ترملگیری سکندرآباد خوش نصیب گاہک ثابت ہوئے جنہیں 3,31,936 روپئے مالیتی ڈاٹسن کار حاصل ہوئی ۔۔