ٹی ایم سی کے بمپر ڈرا کی قرعہ اندازی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : دسہرہ ، دیپاولی کے موقع پر ٹی ایم سی نے تلنگانہ و آندھرا پردیش میں ٹی ایم سی کے تمام شورومس پر ’ ٹی ایم سی کے ساتھ زندگی کے لیے خوشحالی ‘ آفر کا اعلان کیا جس میں 1000 روپئے کی اقل ترین خریدی 25 ستمبر تا 4 جنوری کرنے پر گاہک کو ایک کوپن حاصل ہوا اور وہ اٹالین فرنیچر کے ساتھ 45 لاکھ روپئے مالیتی ڈوپلیکس ولا جیت سکتے تھے ۔ بمپر ڈرا 5 جنوری کو 6-30 بجے ٹی ایم سی بیگم پیٹ شوروم پر منعقد ہوا تھا ۔ مہمان خصوصی سری ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی مارکیٹنگ اور امور مقننہ ، حکومت تلنگانہ نے مسز اوما امرناتھ ننگونوری ، سی ایم ڈی ، ٹی ایم سی اور مسٹر چندرا شیکھر ننگونوری ، چیرمین ، تروملا بینک کی موجودگی میں لکی کوپن نکالا ۔ ونر کا کوپن نمبر 141750 ، نام مسٹر کیرتی کمار پٹیل سچترا ، مقام ایکس روڈس جیڈی میٹلہ ، حیدرآباد ۔ موبائیل نمبر 9392415676 ہے ۔ ترغیبی انعامات 5 ہیں : HAV الیکٹرانکس سیف لاکر مالیتی 5990 روپئے فی کس کوپن نمبرات 11876 ، 47026 ، 54756 ، 124580 ، 138183 ہیں ۔۔