حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : دسہرہ دیوالی تہوار کے موقع پر ٹی ایم سی نے اپنے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام شورومس پر ’ ویل سٹیلڈ فار لائف وتھ ٹی ایم سی ‘ کی پیش کش کی تھی ۔ ایک ہزار روپئے کی خریداری پر 25 ستمبر تا 5 اکٹوبر پیش کش کے دوران گاہکوں کو کوپن دئیے گئے۔ گاہکوں کو ہونڈا امیز کار مالیت 5,12,500 دسہرہ ڈرا میں جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ 7 اکٹوبر کو 7 بجے شام ٹی ایم سی بیگم پیٹ پر دسہرہ ڈرا نکالا گیا ۔ کے سنتوش ، خیریت آباد ، حیدرآباد کوپن نمبر 38093 نے ہونڈا امیز کار انعام ڈرا میں جیتا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی یایا ورم چندر شیکھر شرما سدھانت مشہور آسٹرلوجر نے اوما امرناتھ ننگوری سی ایم ڈی ، ٹی ایم سی اور چندر شیکھر ننگوری صدرنشین تروملا بینک کی موجودگی میں لکی کوپن ڈرا نکالا ۔۔