مکتھل 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل کے جواں سال سیاسی قائد مسٹر راجولا آشی ریڈی ٹی آر ایس لیڈر نے کانگریس سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد مستقر مکتھل کے تمام صحافیوں سے اپنی قیامگاہ پر ناشتہ میں ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس سے وابستہ تمام قائدین متحدہ ہوکر حلقہ اسمبلی مکتھل میں پارٹی کے استحکام کیلئے کام کریں گے اور ریاستی حکومت کی عوامی بھلائی اسکیمات سے عوامی استفادہ کیلئے عوام میں شعور پیدا کرتے ہوئے ان اسکیمات کو عوام اور مستحقین تک پہونچانے میں بھر پور مدد کریں گے۔ اس موقع پر مسٹر لکشما ریڈی، مسٹر لکشمن ،شنکر،ناگراج کونسلر کے علاوہ اقلیتی قائدین رحیم پٹیل اور احمد محی الدین ہزاری موجود تھے۔