ٹی آر ایس چھوڑنے کی اطلاع غلط : تلااُوما

ضلع پریشد چیرپرسن کریم نگر کے تردیدی بیان پر ٹی آر ایس قائدین کا اظہار اطمینان

کریم نگر ۔ 28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آخر کار افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ۔ ضلع پریشد چیرپرسن تلا اما ٹی آر ایس پارٹی میں رہنے کے بارے میں حیدرآباد تلنگانہ بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں واضح انداز میں واقف کروایا دیا ہے جس کی وجہ سے گذشتہ چند دنوں سے پھیلی ہوئی افواہوں کا جھوٹ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مخالف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے عمداً جھوٹا پروپگنڈہ کیاگیا ہے کہ پچھلے چند ماہ سے ان کے حمایتی چاہنے والے ویملواڑہ حلقہ اسمبلی سے ٹکٹ دیئے جانے کے لئے مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کی وجہ سے ٹی آر ایس کے سیاسی ماحول میں گرمامی پیدا ہوگئی ‘وہاں کے امیدوار کے اعلان پر بی سی خواتین ٹکٹ کے لئے احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔ میرے چاہنے والوں نے مسلسل مظاہرے کئے اور میری جانب سے پارٹی پروگراموں میں شرکت نہ کرنے دوری اختیار کرنے کی وجہ سے میڈپلی اسمبلی ویملواڑہ حلقہ میں منعقدہ کے ٹی آر کے جلسہ میں غیر حاضر رہنے کی وجہ سے اسطرح کی افواہوں کو پھیل جانے میں کافی مدد ملی اور لوگ یہ یقین کرتے ہوئے اور کچھ پارٹی پروگراموں میں میری غیر حاضری کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ تلا اماں پارٹی چھوڑ رہی ہیں‘ اس تعلق سے اخبارات میں خبریں اشاعت عمل میں لائی گئی ‘ اس لئے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کے لئے میں نے بذات خود آواز اٹھا ئی اسطرح کی تمام خبروں کو غلط ٹہرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح کے بیان کے بعد ٹی آر ایس سے متعلقہ قائدین کارکنوں نے اطمینان کی سانس لی ہے اور اس اعلان کے بعد ویملواڑہ میں افواہوں کا بازار گرم تھا ختم ہوچکا ہے ۔