ٹی آر یس میں شمولیت

جڑچرلہ۔/28 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی زرعی مارکٹ کمیٹی کے سابق رکن و سینئر سیاسی قائد ایکناتھ نے وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کی قیادت میں حیدرآباد کیمپ آفس میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر شیوا کمار صدر ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر، پی پنٹیا، رویندر ریڈی، ملیش گوڑ، ونود، ستیہ نارائن ریڈی، بھاسکر چاری، وینکٹ گوڑ، ناگی ریڈی، سری سیلم نائب صدر نشین زرعی مارکٹ، بادے پلی توٹا ریڈی، جے پال ریڈی، چندریا، سریکانت، شیکھر گوڑ موجود تھے۔ سابق سرپنچ کے ایکناتھ کے ہمراہ کئی نوجوانوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں پارٹی کی جانب سے کھنڈوا پہناکر خیرمقدم کیا۔

گانجہ بیوپاری گرفتار
کریم نگر۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر اکسائیز انفورسمنٹ عہدیداروں نے گانجہ کی تجارت کررہے وینکٹیش کو گرفتار کرلیا۔ پدا پلی نے ضلع ایگیڈ منڈل کے رہنے والے کوٹے کوپل وینکٹیش جو کریم نگر سواران اسٹریٹ کا ساکن ہے منچریال کے رہنے والے بندم وینکٹ کے پاس سے گانجہ خرید کر چھوٹے چھوٹے پاکٹ بناکر کریم نگر میں فروخت کئے جانے کے بارے میں اطلاع پر اکسائیز انفورسمنٹ سی آئی وجئے کمار کی زیر قیادت اچانک دھاوا کرتے ہووئے وینکٹیش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کے پاس سے 150 گرام گانجہ ضبط کرلیا۔ ملزم کو ریمانڈ پر بھیج دیئے جانے کے بارے میں واقف کروایا۔ دھاوے میں اکسائیز ایس آئی رمیش راؤ، ہیڈ کانسٹبل پی نگیش گوڑ، نارائنا ریکری موجود تھے۔