ٹی آر ایس کے ناراض قائدین کی کے ٹی آر سے ملاقات

آتماکور۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مکتھل کے ٹی آر ایس پارٹی کے ناراض قائدین نے کے تارک راما راؤ سے ملاقات کی ۔ کے ٹی آر نے تمام قائدین سے تفصیلی گفتگو کی ۔ حلقہ اسمبلی کی حالت اور حکمت عملی سے متعلق بات کی اور صاف طور پر چٹم ہٹاؤ ٹی آر ایس بچاؤ کی بات کی، چٹم کے بجائے کسی اور کو بھی امیدوار بنائے تو کام کریں گے لیکن چٹم کے ساتھ کام نہیں کریں گے، کے ٹی آر نے پارٹی کے ناراض قائدین سے کہا کہ وہ سروے کریں گے اور مسٹر کے سی آر سے مشاورت کرکے اہم فیصلہ لیں گے، پارٹی قائدین پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریں، اس موقع پر ناراض قائدین راجولہ آشی ریڈی، گوپال ریڈی، نارائنا ریڈی، گنگادھر گوڑ، لکشمی کانت ریڈی، جلندھر ریڈی، آئی سینواس، انیل مدیراج، آتما کور، امرچنتہ، نرڈا،ماگنمنور ، مکتھل، کرشنا، اوٹکور کے ناراض اہم قائدین موجود تھے۔