میدک۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے سری سائی بالاجی گارڈنس پر 16اپریل کو ٹی آر ایس پارٹی کی ضلع سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس پارٹی کے ضلع سطح کے انتخاب عمل میں ائیں گے ۔ اس اجلاس میں نرمل ایم ایل اے ریاستی وزیر ہندو اوقاف ہاؤزنگ کارپوریشن مسٹر اندرا کرن ریڈی کی بحیثیت انتخابی مبصر شرکت ہوگی ۔ علاوہ ازیں مقامی ایم ایل اے ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ‘ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ‘ رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی ‘ رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی مسرز پی بابو موہن ‘ چیتنا پربھاکر‘ مہیپال ریڈی ‘ رام لنگا ریڈی ‘ سی ایچ مدن ریڈی اور ارکان ایم ایل سی کے علاوہ حالیہ منتخب پارٹی منڈل صدور ‘ ٹاؤنس کے پارٹی صدور کی شرکت ہوگی ۔ صدر ضلع ٹی آر ایس کے انتخاب کیلئے حتی المقدور با اتفاق آراء انتخاب کیلئے سعی کی جارہی ہے ۔تاہم موجودہ صدر ضلع ٹی آر ایس مسٹر آر ست نارائن ضلع پریشد چیرمین محترمہ راجہ منی کے خاوند مسٹر مرلیدھر یادو ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے خاوند جناب ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ اس عہدہ کے حصول کیلئے دوڑدھوپ میں شامل ہیں۔