ٹی آر ایس کی کامیابی پر مقامی مسائل کی یکسوئی

نظام آباد:2؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ جاگرتی صدر کے کویتا کو نظام آباد حلقہ لوک سبھا امیدوار کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر انہوں نے آج اپنے نام کا اعلان بھی کردیااور بتایا کہ وہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے ٹی آرایس کی جانب سے مقابلہ کریں گی ۔ شریمتی کے کویتا کل نظام آباد رورل حلقہ کے جکران پلی، درپلی، ڈچپلی منڈلوں میں ٹی آرایس کے منڈل پریشد، ضلع پریشد امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی اور اس موقع پر جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تعمیر صدر ٹی آرایس مسٹر کے چندر شیکھر رائو کے ذریعہ ہی ہوسکتی ہے تلنگانہ کی ترقی کے بارے میں بے حد دلچسپ ہے انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس اقتدار میں آنے کی صورت میں تلنگانہ ریاست میں آبی سہولتوں کے علاوہ بیڑی مزدور اور دیگر طبقات کے ساتھ انصاف کیا جائیگا کانگریس تلنگانہ کے قیام کا بلند بانگ دعویٰ کررہی ہے لیکن شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں اور تمام طبقات کے تعاون کے نتیجہ میں ہی تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے 14سال کے جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 14سال میں کئی مسائل کا سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس امیدوار کامیاب ہونے کی صورت میں مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ تلنگانہ مسائل کو جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر ٹی آرایس کے ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی امیدواروں کے علاوہ ٹی آرایس قائدین بھی موجود تھے ۔