کوٹگیر /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانی ایم آر پی ایس تنظیم مسٹر مندا کرشنا مادیگا نے کل شکر نگر بودھن کا دورہ کیا اور انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر اور ایم پی ضلع نظام آباد شریمتی کویتا کی جانب سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کو پریس کانفرنس کے دوران دہراتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ قائدین نے بودھن ڈیویژن کے کسانوں اور NSF کے سابقہ ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاست تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد اندرون 100 دن نظام شوگر فیاکٹری شکر نگر کو حکومت کی تحویل میں لے لے گی ۔ مٹسر ایم کرشنا نے ٹی آر ایس قائدین پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ کے سی آر اپنے انتخابی وعدے سے منحرم ہوگئے ۔ مسٹر کرشنا نے اعلان کیا کہ 25 ستمبر سے فیاکٹری کے سامنے زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے اس ہڑتال میں ضلع نظام آباد کی عوام الناس کو بھی شرکت کرنے کی ترغیب دی جائے گی ۔