یلاریڈی /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کی زیر نگرانی کی جارہی عام و خاص رکنیت سازی پروگرام مقررہوقت میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مستقر رکنیت سازی پروگرام کا آغاز کیا ۔ یلاریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں پر 30 ہزار ارکان کو شامل کرنے کا عزم کیا ۔ عام رکنیت کیلئے 25 روپئے اور خاص رکنیت کیلئے 50 روپئے وصول کئے جارے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی کی خاطر جس کسی نے بھی محنت کی ہے ان تمام افراد کی پارٹی کی رکنیت سے استفادہ کرنے کا موقع دینے پر زور دیا ۔ خاص رکنیت رکھنے والوں کی دو لاکھ روپئے کا بیمہ سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ پارٹی ارکان مواضعات میں گشت کرکے رکنیت سازی کا کام مکمل کریں ۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مزید کہا کہ منڈلوںمیں تالابوں کی مرمت کیلئے سرکار نے فنڈ جاری کردیا ہے ۔ بہت جلد تالابوں کا مرمت آغاز کیا جائے گا ۔ اس موقع پر یلاریڈی ZPTC مسائل منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر ، نائب صدر منڈل پریشد مسٹر سرینواس سنگل ونڈو ، چیرمین مسٹر سائیلو پارٹی قائدین میں کرشنا گوڑ ، راملو ، سرینواس ، عباد اللہ کو پہلے پارٹی کی رکنیت سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ ، ناما سرینواس ، وینکٹیشم ، ناگابھوشنم ، کرشنا ریڈی ، سدرشن ریڈی ، سدرشن گوڑ ، سرینواس ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، راجو ، مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے پارٹی ارکان موجود تھے ۔