ٹی آر ایس میں شمولیت

یلاریڈی 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی اپنی آغوش میں اپوزیشن قائدین کو کھینچ لانے کا سلسلہ ابھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یلاریڈی مستقر سے بھی کانگرسی قائد مسٹر محمد سخاوت علی نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔مسٹر سخاوت علی منڈل پریشد یلاریڈی کے واحد مسلم رکن ہیں انھوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس کی بہترین عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے اس کا حصہ بننا گوارہ ہوا ۔ MPTC سخاوت علی نے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کی زیر نگرانی کانگریس کو خیرباد کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ٹی آر ایس سیاسی میدان میں اپوزیشن کا کوئی رکن کوئی قائد باقی رکھنا نہیں چاہتی ۔ جس کا سلسلہ اقتدار والی جماعت جاری رکھے ہوئے ہے ۔