مدور۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں آج ریاستی برسر اقتدار جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو اس وقت زبردست استحکام حاصل ہوا جب مدور منڈل کے مختلف مواضعات سے تلگو دیشم، بھارتیہ جنتا پارٹی و کانگریس پارٹی سے زائد از 400کارکنوں نے مقامی رکن اسمبلی مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی کی دعوت و ترغیب پر ٹی آر ایس میں بنڈی چندریا، بھوپتی ریڈی، چندرا ریڈی، ناگا بھوشنم و دیگر کی قیادت میں شامل ہوکر ٹی آر ایس کی ابتدائی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر مدور کے اے آرگارڈن پر مسٹر نیلہ بالاکرشنا اپ سرپنچ مدور کی زیر صدارت منعقدہ ایک تقریب میں رکن اسمبلی متی ریڈی نے حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے تمام سیاسی قائدین کو ٹی آر ایس میں شامل ہوجانے اور حلقہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے متحدہ کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔
برقی شاک لگنے سے کسان فوت
یلاریڈی۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کئی امیدوں کے ساتھ قرض کرتے ہوئے ایک ایکڑ اراضی قول پر لیتے ہوئے نوجوان کسان نے اس میں کاشت کرکے قرض ادا کرنے اور اپنے خاندان کی کفالت کرنے کا ارادہ کیا۔ لیکن برقی موٹر کیلئے لگایا گیا برقی تار سے متعلق ادنی سی لاپرواہی نے اس کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے دھرما ریڈی گرام پنچایت حدود والے علاقہ کنا ریڈی سے تعلق رکھنے والے 28سالہ پراوین کمار کسان کو موضع شیوار میں مختصر زرعی اراضی ہے اور اس کے بازو میں موجود ایک ایکڑ مزید اراضی قول پر حاصل کیا جس میں موجود بورویل کیلئے آہنی سلاخ کا استعمال کرتے ہوئے سرویس تار کو کھینچا اور اس تار کو دوسرے تار سے ملا کر بورویل کنکشن دیا۔ تار جوڑنے والی جگہ پر پلاسٹر سے محفوظ نہ کرکے اس طرح تار کو چھوڑ دیا۔ کل صبح سرویس تار جس سے باندھا گیا تھا نیچے گر گیا تھا جس سے کھیت کے اطراف حفاظت کیلئے حصار بندی کے طور پر لگائے گئے تاروں میں برقی سربراہ ہوگئی اور روز کی طرح ہی پراوین کمار منگل کی صبح کھیت دیکھنے آیا اور حادثاتی طور پر اس لگائے گئے تاروں کو چھونے سے برقی شاک لگنے پر مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ صبح جانے والا شوہر بہت دیر تک گھر واپس نہ نے سے بیوی لاونیا نے کھیت کا رخ کیا جہاں شوہر کی نعش پڑی دیکھ کر زار و قطار رونے لگی۔ اطراف کے مقامی لوگ بھی کثرت سے جمع ہوگئے۔ پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔ سب انسپکٹر مسٹر شیکھر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔