نلگنڈہ۔/2جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نائب صدر ٹی آر ایس و سابق ماویسٹ کونا پوری راملو کے قتل کے الزام میں پولیس نلگنڈہ نے مزید 10افراد کو حراست میں لے کر 7.62 ایم ایم ریوالور ضبط کرلیا۔ ضلع مہتمم پولیس نلگنڈہ ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ نے پولیس ہیڈکوارٹرس میں صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ملی باوثوق اطلاع پر تمام ملزمین کو یکم جولائی کو قریب ایک بجے دن پوچم پلی میں گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں اے کے یادگیری عرف کرانتی 40سالہ، جی شیوراج عرف چرنجیولو 25سالہ، بی سائی کرن 22سالہ، راماوت دتاتریہ نائیک، ایم شیشکس عرف بھاسکر ریڈی، پی سرینواس عرف پاشم سرینو 41سالہ، ایس کے شکیل 46سالہ، محمد خواجہ 26سالہ، کے سنتوش 22سالہ ، کے جانگیا 35سالہ کونا پوری راملو کے11مئی کو 11:30بجے دن ایم ایم بیگ فنکشن ہال میں منصوبہ بند طور پر حملہ کرکے قتل میں ملوث ہیں۔ ضلع ایس پی نے مزید کہا کہ7اپریل کو ولی کنڈہ منڈل کا ساکن افضل احمد خان عرف بابر خان کا اغواء کیا 16اپریل کو ان کی اہلیہ اسرا نے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس میں شکایت کی۔ جس پر2014/7 لاپتہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
افضل خان عرف بابر خان جو وائی ٹی وی چینل رپورٹر ربی کنڈہ کے ساکن کو جو سابق ماویسٹ کوناپوری راملو کی نقل و حرکت کی اطلاع دینے پر خاطر خواہ معاوضہ دینے کیلئے نعیم گروپ نے استعمال کیا لیکن کچھ دنوں کے بعد بابر خان کام میں کوتاہی کررہا تھا جس پر 40سالہ رپورٹر بابر خان کو گروپ لیڈر کی ہدایت پر 7اپریل کو بھونگیر ٹاؤن میں قتل کرکے نعش کو تالاب میں ڈال دیا گیا اور بعد ازاں نعش کو جلادیا گیا۔ یکم جولائی ایک بجے دن پولیس نے کامیاب سراغ لگاتے ہوئے پوچم پلی میں کوناپوری راملو کے قتل سلسلہ میں گرفتار شدہ افراد سے تفتیش پر بابر خان کے قتل کا بھی انکشاف ہوا۔ ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ کے بموجب ایس کے شکیل، پاشم سرینواس، خواجہ، نائیک سنتوش، جنگیا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اے ون نعیم الدین، اے 8 پاشاہ، اے9محبوب شریف، اے 10 کے ونود کی تلاش جاری ہے۔ تمام گرفتار شدگان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اس صحافتی کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی محترمہ راما راجیشوری، او ایس ڈی نلگنڈہ ، ڈی ایس پی نلگنڈہ مسٹر رام موہن راؤ و دیگر موجود تھے۔