ٹی آر ایس چناؤ مبصر راجیا یادو کا خطاب
کریم نگر۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ تحریک کی ابتداء سے آج تک پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کو ٹی ار ایس پارٹی کی جانب سے نامزد عہدوں پر فائز کیا جائے گا۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی ضلع چناؤ مبصر راجیا یادو نے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ یہاں مدھو گارڈن میں پارٹی ضلع صدر ایدا شنکر کی صدارت میں منعقدہ ٹی آر ایس تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں کریم نگر نے بھرپور حصہ لیا ہے اور تحریک کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ان کا پارٹی میں ایک خاص مقام اور پہچان ہوگی۔ ٹی آر ایس سابق ضلع صدر ایدا شنکر ریڈی نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے دیہی سطح سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے عوام سے شرکت کی خواہش کی۔ میٹ پلی ایم ایل اے ودیا ساگر راؤ ، میئر رویندر سنگھ نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے والوں سے ہٹ کر پارٹی میں ابتداء سے کام کرنے والوں کو ترجیح دینے کی خواہش کی۔داسری منوہر، رمیش بابو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔