ٹی آر ایس قائد کا اظہار تشکر

بودھن /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس پارٹی کے انچارج حلقہ اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے بلدیہ کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بودھن شہر کی عوام کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت سے منتخب نہیں کیا ۔ انہوں نے بودھن کے رائے دہندوں سے ان کی پارٹی کے 9 امیدوروں کو منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا اور جناب شکیل نے کہا کہ وہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کے تعاون سے صدرنشین بلدیہ بودھن کی نشست کیلئے اپنا امیدوار کڑا کریں گے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مجلس بلدیہ بودھن پر پہلی بار ٹی آر ایس کا جھنڈا لہرائے گا ۔