جڑچرلہ /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ شہر بادے پلی اولڈ بازار کے علاقے میں 60 لاکھ روپیوں کی لاگت سے وٹرنری ہاسپٹل کی نئی عمارت کی سنگ بنیاد ڈاجکٹر سی لکشما ریڈی ریاستی وزیر صحت کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے مقامی اخباری نمائندوں سے ۱بات چیت کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کی نااہلی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے تھے ۔ تاہم آج ریاست تلنگانہ کی نئی حکومت عوام دوستی کا ثبوت ہر موقع پر دے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے کسانوں کروڑہا روپیوں کے قرض معاف کرتے ہوئے انہیں آسانی فراہم کرنے کی جس کی مثال سابقہ حکومتوں کے دور میں نہیں ملتی وزیر اعلی کے سی آر حقیقی معنوں میں تلنگانہ عوام کیلئے نجات دہندہ بنکر آئے ہیں اور وہ ہر مسئلہ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے تلنگانہ عوام کو راحت پہونچانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر برسوں سے استحصال کا شکار تلنگانہ عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں کیونکہ آندھرائی لابی غریب تلنگانہ عوام پر ہونے والے مظالم کو کے سی آر نے اپنی پالیسیوں کے تحت عوام میں خوشحال وعدوں کو ریاستی حکومت پورا کر رہی ہے ۔ کسانوں کے کرؤڑہا روپئے کے قرضہ جات معاف کئے گئے ہیں ۔ زرعی اغراض کیلئے 9 گھنٹے موثر برقی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ غیر موسمی بارش سے ہلاک ہونے والے افراد کو معاوضہ دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مسرز ’’ جیہ پردا ، زیڈ پی ٹی سی ، لکشمی شنکر نائیک ، ایم پی پی ، مرلی ، انجما ، وجئے راج ، شنکریا ، مرلی دھر گوردھن ریڈی ، سریکانت ، محمد یوسف ، سید مسیح الدین ، محمد علی دانش ، محمد ابراہیم ، شنکر گوڑ ، قیصر علی ، دوسرے ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔