ٹی آر ایس حکومت کی انتقامی کارروائی

بودھن ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے متوقع امیدوار بودھن مسٹر پی سدرشن ریڈی نے یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریونت ریڈی کانگریس قائد ریاستی نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار /30 ستمبر کو ضلع نظام آباد کا دور ہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا اس دوران سہ پہر تین بجے امبیڈکر چور استہ بودھن پر ریاستی نائب صدر اور قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر پارٹی کارکنوں اور عوام الناس سے خطاب کریں گے ۔ سدرشن ریڈی نے آج ریونت ریڈی کی قیامگاہ حیدرآباد اور کوڑنگل میں سرکاری عہدیداروں کی طرف سے کئے گئے دھاؤں کو سیاسی ہراسانی قرار دیا اور اس کی سخت مذمت کی ۔ مسٹر ریڈی نے کہا سنگاریڈی کے کانگریسی قائد مسٹر جگاریڈی کی گرفتاری و مشروط رہائی کو ٹی آر ایس کی سیاسی انتقامی کارروائی سے تعبیر کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ٹاؤن جی پرساد منڈل پریشد منڈل گنگا شنکر ، شیخ محی الدین پاشاہ ، میر الیاس علی ، ظہیر الدین شیخ کلیم ، وشنو ، این لنگا ریڈی و دیگر موجود تھے ۔