ٹی آر ایس حکومت پر کانگریس کی تنقید مسترد

بانسواڑہ۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میناریٹی سیل عثمان بن احمد نے کانگریس قائدین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ٹی آر ایس پارٹی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے ترقیاتی کاموں اور کروڑوں روپیوں کی منظوری پر بوکھلاہٹ کا شکار ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا پہلا بجٹ اقلیتوں کیلئے اور دیگر طبقات کیلئے قابل ستائش ہے ۔ کانگریس پارٹی قائدین چندر شیکھر راؤ کے ترقیاتی کاموں اور کروڑوں روپیوں کی منظوری پر بوکھلاہٹ کا شکار ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔